بیجنگ ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ چین شمالی کوریا پر زور دے سکتا ہے کہ وہ اپنی عالمی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کرے۔ اپنے دورۂ ایشیا کے دوران گزشتہ روز سیول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کی وجہ سے بیجنگ حکومت شمالی کوریا پر اپنا اثرروسوخ استعمال کر سکتی ہے۔ کیری نے آج اپنے دورۂ چین کے دوران بھی بیجنگ حکومت پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کے نیوکلیر پروگرام کے بارے میں عالمی تحفظات ختم کرنے کیلئے رول ادا کرے۔ کیری انڈونیشیا بھی جائیں گے۔