چین: شدید بارشوں سے دریاوں میں طغیانی آ گئی،1 لاکھ افراد منتقل

بیجنگ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ چانگ کنگ شہر میں شدید بارشوں سیجیالنگ اور یانگ زینامی دریا وں میں طغیانی آنے سے 1 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاصوبہ چانگ کنگ شہر میں شدید بارشوں سیجیالنگ اور یانگ زینامی دریا وں میں طغیانی آنے سے 1 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ، دریا ؤں میں پانی کی سطح بالترتیب 4 اور 6 میٹر تک بلند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ چین میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سبب اس ماہ کے دوران 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 14 افراد سیلاب اور مٹی کے تودوں کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔