اسلام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برقی توانائی کی قلت کا شکار پاکستان چین سے 4000 میگاواٹ برقی توانائی خریدے گا تاکہ برقی توانائی کے اپنے بحران پر قابو پاسکے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب ملک بدترین برقی سربراہی کے انقطاع کا شکار ہے۔ حالیہ برسوں میں اتنا بڑا بحران کبھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ حالیہ بحران کی وجہ سے کئی کاروبار بند ہوچکے ہیں اور گھریلو صارفین میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چین میں 4000 میگاواٹ برقی توانائی پاکستان کو فراہم کرنے کا پیشکش کیا ہے جس کیلئے یادداشت مفاہمت پر عنقریب دستخط ہوجائیں گے ۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب وزیراعظم پاکستان نواز شریف گذِتہ ہفتہ ہی اس منصوبہ کو منظوری دے چکے ہیں۔ چین سے انہیں یادداشت کا مسودہ بھی حاصل ہوچکا ہے۔