چین سے لندن کیلئے پہلی مال گاڑی کا آغاز

بیجنگ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور ایکسپورٹ کے شعبہ میں بہتری پیدا کرنے کی غرض سے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسیع تر کرنے لندن تک ایک مال گاڑی چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو 12000 کیلو میٹر کے فاصلہ پر طے کرے گی۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ ریل رابطہ کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ پہلی مال گاڑی چین کے بین الاقوامی کموڈیٹی مرکز یوو سے روانہ ہوئی جو صوبہ ژیجیانگ میں واقع ہے۔ مال گاڑی کا یہ سفر 18 دنوں تک جاری رہے گا اور زائد از 12000 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرکے مال گاڑی اپنی منزل مقصود پر پہنچے گی۔ چائنا ریلوے کارپوریشن (CRC) نے یہ بات بتائی۔