چین سے سمندری طوفان ’لائن راک‘ ٹکراگیا

بیجنگ۔28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ کام ) ایک سمندری طوفان’لائن راک‘ چین کے ساحل سے ٹکرا گیا ۔ یہ چین کے ساحل سے ٹکرانے والا دسواں سمندری طوفان ہے جو جاریہ سال آئے ہیں ۔ اس طوفان کے ساتھ تیز رفتار آندھی اور موسلادھار بارش ملک کے جنوب مغربی علاقہ میں آئندہ چند دن تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے ۔ چین کے محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب سمندری طوفان لائن راک کا مرکز جنوب مغربی بحرالکاہل میں ہے اور اندیشہ ہے کہ اس کی وجہ سے منگل کی دوپہر جاپان کو بھی سمندر ی طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ امکان ہے کہ چہارشنبہ کے دن سمندر طوفان ’ لائن راک ‘ شمال مشرقی چین کے علاقہ تک پہنچ جائے گا ۔