چین: سڑک حادثہ میں 15ہلاک

بیجنگ۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی چین میں بس اور ٹرک میں تصادم سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی صوبہ گانسو میں بس 61 مسافروں کو لے کر سڑک پر رواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے بے قابو ہو گئی۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔