چین جنگی جہاز ہندوستان بھیجنے کا خواہاں

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کے سلسلہ میں چین نے 4 جنگی جہاز ہندوستانی آبی حدود میں روانہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے حکام مخمصہ کا شکار ہے۔ اس طیارہ کو ہندوستانی آبی حدود میں تلاش کرنے کیلئے چین نے انڈومان کے علاقہ میں 4 جنگی جہاز روانہ کرنے کیلئے اجازت طلب کی ہے۔ حکومت کیلئے یہ درخواست تعجب خیز رہی ۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ دفاعی فورسیس بالخصوص بحریہ سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

لاپتہ طیارہ کی تلاش ہنوز جاری
کوالالمپور ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء ایرلائنس کے لاپتہ طیارہ کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ ملائیشیاء کے وزیر ٹرانسپورٹ حسام الدین حسین نے کہا کہ لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کے پائلیٹ کی رہائش گاہ سے برآمد کردہ فلائیٹ کے ریکارڈ میں سے بعض معلومات حذف پائے گئے ہیں۔ طیارہ کی تلاش 12 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اس میں اب تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران امریکہ کے خصوصی جاسوسی ادارہ نے بھی طیارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔