بیجنگ ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایغور منحرف الہام توختی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ بات اُن کے وکیل لی فانگ پِنگ نے مغربی میڈیا کو بتائی ۔ شمال مغربی صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت اُرمچی کی عدالت نے پروفیسر کو علیحدگی پسندی کیلئے قصور وار قرار دیا۔ جب پولیس اہلکار 44 سالہ پروفیسر کو کمرۂ عدالت سے باہر لے کر آئے تو توختی نے غصے میں چلا کر کہا کہ وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔