نہیں دے گا : چینی فوج کے سربراہ
واشنگٹن ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا دورہ کرنے والے چینی افواج کے سربراہ جنرل فانگ فینگہوئی سے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سمندری حدود سے متعلق تنازعے میں بیجنگ کے اقدامات، امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر نے دیگر اعلیٰ امریکی اہلکاروں کے ہمراہ چینی آرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل سے کہا ہے کہ سمندری حدود سے متعلق تنازعے میں بیجنگ کا رویہ ’خطرناک اور اشتعال انگیز‘ ہے۔ بائیڈن کے بقول اسی سبب یہ بھی خدشات سامنے آ رہے ہیں کہ آیا ایشیا میں باہمی امور کے حوالے سے دونوں ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔