بیجنگ ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چینی نئے سال کی تقریبات میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے اور 10 ہزار سے زیادہ افراد کا تخلیہ کروادیا گیا ۔ نئے سال کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہتی ہیں ۔ جن کے دوران آتشبازی کے مظاہرے کئے جاتے ہیں ۔ جاریہ سال جملہ 13,796 آگ بھڑک اٹھنے کے حادثے ہوئے اور 39 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 10,5023 افراد کا تخلیہ کروایا گیا ۔