نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی لداخ میں دخل اندازی اور ایسے وقت جبکہ صدر ژی جن پنگ ہندوستان کے دورہ پر ہوں، اِس طرح کی حرکت ایک معمہ ہے۔ آئی اے ایف سربراہ اروپ راہا نے آج یہ بات کہی اور اُنھوں نے ہندوستانی افواج پر زور دیا کہ وہ سرحد پر سخت چوکسی کو برقرار رکھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جس انداز میں اور جس وقت مداخلت کاری کی گئی اِس میں کوئی نئی بات نہیں لیکن ہم تمام کیلئے پُراسرار بنی ہوئی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ ڈپلومیسی میں کئی اشارے دیئے جاتے ہیں اور بالخصوص شمالی پڑوسی ممالک کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ لیکن چینی فوج نے جو کچھ کیا اُس کا اشارہ کس طرف تھا یہ غیر واضح ہے اور ہم اِس بارے میں صرف قیاس و گمان کرسکتے ہیں۔