بیجنگ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک سابق صحت عہدیدار کو 6.75 لاکھ ڈالرس کی رقم خردبرد کرنے کے جرم میں 13 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ اس نے یہ رقم اپنی داشتہ کے حوالے کردی تھی جو میڈیکل آلات کے کاروبار میں رقم مشغول کرتے ہوئے منافع کمانے کی خواہاں تھی۔ گوانگزو میونسپل ہیلتھ بیورو کے سابق نائب سربراہ تیوچونلائی کو گوانگزو انٹرمیڈیٹ پیپلز گورٹ نے ملزم کو 13 سال کی سزائے قید سنائی۔ 51 سالہ قیوچونلائی پر الزام ہیکہ انہوں نے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کیا۔