چینی صدر کی G20 میٹ میں شرکت

بیجنگ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جن پینگ نویں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جائیں گے۔ بیرونی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان فائن گینگ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ صدر شی پینگ 15 نومبر کو آسٹریلیا میں دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور 16 تا 23 نومبر آسٹریلیائی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں وہ جزیرہ پیسیفک ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔