چینی صدر کا دورہ ٔپاکستان منسوخ ؟

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کو اپنا اہم دورہ اس ملک میں جاری سیاسی بحران کے سبب منسوخ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس نے آج کہا کہ یہ خبر چند گھنٹے بعد سامنے آئی جبکہ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ ہنوز ’’برقرار‘‘ ہے۔ دنیا ٹی وی نے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کے حوالہ سے اطلاع دی کہ چینی طرف سے یہ دورہ اسلام آباد کی صورتحال کے سبب منسوخ کردیا گیا۔