چینی شہری گرفتار

مہاراج گنج۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی شہری کو نیپال کے جعلی ویزا دستاویزات کے ساتھ سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ زیکنلی کو جو جعلی تفریحی دستاویزات کے ساتھ ہندوستان سے نیپال جارہا تھا ، محکمہ امیگریشن کے عہدیداروں نے سونالی علاقہ میں گرفتار کرلیا اور جعلی دستاویزات ضبط کرلئے۔ سونالی چوکی میں ایک مقدمہ قانون کی کئی دفعات کے تحت اس کے خلاف درج کرلیا ہے۔