لاہور 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان 4 ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک خصوصی فوج قائم کررہا ہے تاکہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے مختلف پراجکٹس میں برسر کار چینی شہریوں کی حفاظت کی جاسکے۔ اُن میں دفاعی اہمیت کا 46 ارب امریکی ڈالر مالیتی معاشی راہداری پراجکٹ بھی شامل ہے۔ پہلے ہی سے 17 ہزار فوجی چینی شہریوں کے بے عیب حفاظتی انتظامات کے لئے ملک گیر سطح پر اور چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پراجکٹ پر تعینات ہیں۔