چینی خلائی سیارہ اسکائی لیب کا ملبہ آج فضا میں داخل ہوگا

بیجنگ،یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چینی خلائی سیارہ ا سکائی لیب تیانگونگ کاایک کا ملبہ کل زمین کے مدارمیں داخل ہوگا لیکن اس کے گرنے کے صحیح وقت اور مقام کے بارے میں ابھی تک کوئی پختہ معلومات نہیں ہے ۔یہ اطلاع چینی خلائی ایجنسی نے آج دی۔ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ مکمل طور واضح نہیں ہے کہ ملبہ کس مقام پر گرے گا لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی اس کے باقیات فضا میں داخل ہوں گے ،ان کا بیشتر حصہ جل کر راکھ ہو جائے گا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملبہ کا بھاری ٹکڑا زمین پر نہیں پہنچ پائے گا۔جنوبی کوریا ئی خبررساں ایجنسی ‘یونہاپ’کے مطابق ملبے کے کل صبح 7:26 بجے سے دن میں 3:26 بجے کے درمیان فضا میں داخل ہونے کی امید ہے ۔قابل غور ہے کہ چین نے اپنے کثیر المقاصد جوہری پروگرام کو تیز کرنے کے لئے 2011 میں 10.4 میٹر طویل اس خلائی سیارہ کو لانچ کیا تھا جو خلا کے مدار میں ڈاکنگ اور اور بٹ سہولیات فراہم کرتا تھا۔پہلے اسے 2013 میں ہی غیر فعال کرنے کی منصوبہ بنایا گیاتھا لیکن بعد میں اسے ٹال دیا گیا تھا۔ چین نے گزشتہ سال کہا تھا کہ یہ ملبہ دسمبر 2017 کے آخر تک زمین کے مدار میں داخل ہو گا۔