چینی تھلا کا بیٹے کی شادی کی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ

ترواننت پورم، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ اسمبلی اپوزیشن لیڈر رمیش چینی تھلا نے چہارشنبہ کو کہا کہ ضلع کاسرگوڈ میں یوتھ کانگریس کارکنوں کے قتل کے پیش نظر ان کے خاندان نے بیٹے کی شادی کی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر چینی تھلا نے کہا‘‘ شادی کی تقریب پر خرچ کیا جانے والا پیسہ اب نوجوان کانگریس کارکن کرپیش کی بہن کی شادی میں خرچ کیا جائے گا جس کا قتل مبینہ طور پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے کارکنوں نے کر دیاتھا’’۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا‘‘ اس دکھ اور مایوسی کی گھڑی میں جب پارٹی نے سی پی ایم کی دہشت گردی کی وجہ سے دو بیٹوں کو کھو دیا ہے ، ہم لوگوں نے تروندرم اور ھري پد میں بیٹے کی شادی کا تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے منگل کو کیرالہ کے گورنر جسٹس (رٹائرڈ) پی سداشوم سے ملاقات کی اور ریاست میں حکمراں پارٹی کے قتل کی سیاست میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔