چینی ارب پتی امریکہ میں کچھ دیر کے لیے گرفتار

منی سوٹا ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو لوئی کیانگڈونگ کو امریکہ میں مجرمانہ جنسی ہراسگی کے الزام میں کچھ وقت کیلئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔لوئی کیانگڈونگ چین کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ انھیں جمعے کی شب رات گئے مینیئپلس میں گرفتار کیا گیا اور سنیچر کی دوپہر رہا کر دیا گیا۔لوئی کیانگڈونگ رچرڈ لوئی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جے ڈی ڈاٹ کام کا کہنا ہے ان پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔
جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہیکہ انھوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کے ڈی ڈاٹ کام جسے جنگڈونگ کے نام سے بھی جانا چاتا ہے، وال مارٹ اور ٹنسنٹ کے ساتھ بزنس پارٹنر بھی ہیں۔چینی سوشل میڈئا پلیٹ فارم ویبو پر کمپنی نے کہا کہ رچرڈ لوئی کی منسوٹا شہر میں گرفتاری بغیر شواہد کے صرف الزام پر مبنی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے جلد ہی اندازہ لگا لیا کہ رچرڈ لوئی کے خلاف الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور اسی لیے انھیں رہا کر دیا گیا اور وہ اپنی بزنس مصروفیات پلان کے مطابق جاری رکھ سکیں۔‘مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کر رہے۔پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے انھیں رہا کیا ہے تاہم اس کا تعلق شواہد کے ٹھوس ہونے یا نہ ہونے سے نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ان پر کوئی سفری پابندی نہیں ہے۔ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ جب ہمیں ان سے رابطہ کرنا ہوگا تو ہم کر سکیں گے۔‘فوربز میگزین کے مطابق لوئی کیانگڈونگ کی کل مالیت 7.9 ارب ڈالر ہے۔