چینی آن لائن آبادی 648 ملین ہوگئی

بیجنگ ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنیو الوں کی آبادی ہے جو گزشتہ سال کے اواخر میں 648 ملین تک پہونچ گئی تھی ۔ اس صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق گزشتہ سال جون سے اس آبادی میں 16 ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ چینی انٹرنیٹ نٹورک انفارمیشن سنٹر کے ڈپٹی ڈائرکٹر جن جیان کے مطابق یہاں آن لائن معیشت اس ملک کی مجموعی شرح نمو کے ساتھ فیصد حصہ پر مشتمل ہے جس میں گزشتہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔ انٹرنیٹ استعمال کنندگان کی اکثریت اسمارٹ فورنس کے ذریعہ آن لائن تک رسائی حاصل کرتی ہے ۔ چینی ٹوئیٹر کی حیثیت سے معروف سینا ویبو جیسے مائیکرو بلاگ میڈیا کو فی الحال 300 ملین چینی استعمال کیا کرتے ہیں۔