چیننی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کے قریبی سرون سنگھ چننی جمعرات کو یہاں بی جے پی میں شامل ہو گئے ۔نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مسٹر چننی کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ مسٹر چننی 1982بیچ کے ہندوستانی انتظامی خدمات کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔وہ گزشتہ چار مئی کو ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ مسٹر چنني گرداس پور اور لدھیانہ کے ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ ریاست کے داخلہ سیکرٹری اور چیف انفارمیشن کے افسر بھی رہے تھے ۔