چینائی سوپر کنگس نے آئی پی ایل 2018 کا خطاب جیت لیا

ممبئی 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس نے آئی پی ایل 2018 کا خطاب جیت لیا ہے ۔ اس ٹیم نے فائنل میں سن رائزرس حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ چینائی سوپر کنگس کا یہ تیسرا خطاب ہے ۔ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم صرف 178 رن چھ وکٹوں کے نقصان پر بناسکی ۔ کپتان کین ولیمسن نے 47 اور یوسف پٹھان نے 45 ناٹ آوٹ رن بنائے ۔ براتھ ویٹ 21 ‘ شکیب الحسن 23 اور شکھر دھون 26 رن اسکور کرسکے ۔ جواب میں چینائی سوپر کنگس نے قدرے سست لیکن بہتر شروعات کی اور درمیانی اوورس سے اس نے بہترین رفتار سے اسکور کرنا شروع کیا اور 179 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے اوپنر شین واٹسن کی بہترین سنچری کی بدولت 18.3 اوورس میں دو وکٹوں کے نقصان سے 181 رن بناتے ہوئے میچ جیت لیا ۔ واٹسن نے 57 گیندوں میں آٹھ چھکوں اور گیارہ چوکوںک ی مدد سے 117 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ سریش رائنا نے 32 ‘ ڈو پلیسی نے 10 اور امباٹی رائیڈو نے 16 رن بنائے ۔ شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔