چینائی ایرپورٹ پر لاوارث بیاگ سے سنسنی

چینائی۔/4فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی ایر پورٹ پر آج ایک لاوارث ہینڈ بیاگ دستیاب ہوا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے یہاں سنسنی پھیل گئی۔ ایر پورٹ عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی عملہ نے بیاگ کی تلاشی لی اور اس میں سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے بیاگ کو اس جگہ سے ہٹادیا اور دور مقام پر لے جاکر تلاشی لی تاہم اس میں کوئی مشتبہ شئے نہیں تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ کسی ڈومیسٹک طیارہ کے مسافر نے یہ بیاگ یہاں چھوڑ دیا تھا۔ اس دوران ڈومیسٹک طیاروں کے مسافرین کے باہر جانے کے راستہ پر واقع ایک اے ٹی ایم کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ عہدیداروں نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مغربی بنگال سکریٹریٹ میں بم کی جھوٹی اطلاع
کولکتہ۔/4فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال سکریٹریٹ ’ تابنا ‘ میں آج بم رکھنے کی فون پر اطلاع دی گئی لیکن تلاشی کے بعد یہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ فون کال اس وقت موصول ہوا جب چیف منسٹر ممتا بنرجی دفتر میں 14ویں منزل پر موجود تھیں۔ پولیس کو فوری اس بارے میں مطلع کیا گیا۔ تلاشی پر ایسی کوئی مشتبہ شئے نہیں ملی اور یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔