حیدرآباد ، 28 جولائی (یواین آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم کے درمیان چینئی سنٹرل ۔ سنترہ گچی روٹ پر 20 ہفتہ واری خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ جولائی کی 26 اور اگست کی 2، 9، 16، 23، 30 اور ستمبر کی 6، 13، 20 اور 27 تاریخ یعنی ہر بدھ کو ٹرین نمبر 06058 چینئی سنٹرل ۔ سنتراگچی ( کولکتہ) اسپیشل ٹرین چینئی سنٹرل سے سہ پہرسوا تین بجے روانہ ہو گی اور ہر جمعرات کو شام 07:00 سنترہ گچی آئے گی۔ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 06057 سنترہ گچی چینئی سنٹرل اسپیشل ٹرین جولائی کی 27اور اگست کی 3، 10، 17، 24، 31 اور ستمبر کی7، 14، 21، 28 تاریخ یعنی ہر جمعرات کورات 11 بج کر 50 منٹ پر سنترہ گچی ( کولکتہ ) سے چلے گی اور ہر ہفتہ کو صبح پانچ بج کر 30 منٹ پر چینئی سنٹرل پہونچے گی ۔ یہ ٹرین گڈور ‘نیلور ‘اونگول ‘ وجئے واڑہ ‘ ایلورو ‘ راجمندری ‘ سمال کوٹ ‘ انکے پلی ‘ وشاکھاپٹنم ‘ وزیانگرم ‘ برہماپور ‘ کھرگا روڈ ‘ بھوبنیشور’ کٹک ‘ بھدرک ‘ بالاسور اور کھرگپور اسٹیشنوں پر توقف کرے گی ۔ سکندرآباد ۔ دربھنگہ اور حیدرآباد ۔ رکسل کے درمیان 28خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔