چیف پی آر او ساوتھ سنٹرل ریلوے کا تبادلہ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مسٹر کے سامبا سیوا راؤ چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں وزارت ریلوے کی جانب سے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے ۔ مسٹر کے سامبا شیوا راؤ گذشتہ تقریبا تین سال سے بحیثیت چیف پبلک ریلیشنز آفیسر سکندرآباد خدمات انجام دے رہے تھے ۔ مسٹر سامبا سیوا راؤ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او کی حیثیت سے گذشتہ تین سال کے دوران اپنی شاندار خدمات انجام دیں ۔ اور اب وہ ڈیپیوٹیشن پر حکومت آندھرا پردیش میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر سامبا سیوا راؤ نے اپنے عہدے کا جائزہ دیگر عہدیداروں کے حوالے کر کے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے ۔۔