لکھنو 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج لکھنو میں مختلف دواخانوں کا دورہ کیا اور این ٹی پی سی پاور پلانٹ دھماکہ میں زخمی افراد کے علاج کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ ریاستی حکومت کے ایک سرکاری بیان کے بموجب چیف منسٹر نے ہر زخمی کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کا مناسب علاج کیا جائے ۔ ماریشس کے دورہ سے واپسی کے بعد آدتیہ ناتھ نے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی مزدوروں کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد آتیہ ناتھ ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی ہاسپٹل گئے ۔
مہلوکین کی تعداد 33 ہوگئی
اس دران این ٹی پی سی بوائلر دھماکہ میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص آج صبح دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا ۔ ایک ڈاکٹر نے یہ بات بتائی ۔ ایک شخص کی موت کے بعد اس دھماکہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 40 سالہ سنتوش کمار 90 فیصد جھلس گیا تھا اور آج جانبر نہ ہوسکا ۔