چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر 29اگسٹ کو وطن واپس آئیں گے

پاناجی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر جو فی الحال ممبئی کے ایک خانگی ہسپتال میں شریک ہیں تاکہ اُن کا طبی معائنہ کیا جاسکے، امکان ہے کہ اپنی آبائی ریاست کو 29 اگسٹ کو واپس آئیں گے۔ 62 سالہ منوہر پاریکر 23 اگسٹ کو بذریعہ طیارہ ممبئی منتقل کیا گیا تھا بعدازاں طبی معائنے کے لئے انھیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا۔ چیف منسٹر چہارشنبے کے دن وطن واپس آئیں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے ایک سطری بیان اس سلسلہ میں جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وہ امریکہ میں تقریباً تین ماہ زیرعلاج رہے ہیں۔