چیف منسٹر کے کیمپ آفس پر معطل ارکان اسمبلی کا احتجاج

حیدرآباد۔9 مارچ ( این ایس ایس) تلنگانہ اسمبلی سے معطل شدہ تلگودیشم کے 10ارکان اسمبلی نے آج ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔ تلگودیشم قائدین نے تلنگانہ میں خواتین ‘ درج فہرست طبقات و قبائل کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ۔ ان ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر کے کیمپ آفس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں پولیس کے ساتھ ان کی دھکم پیل بھی ہوئی ۔ پولیس نے کئی تلگودیشم قائدین کو گرفتار کرلیا جن میں ای دیاکر راؤ ‘ مُتکوپلی نرسمہلو‘ایل رمنا ‘ ریونت ریڈی ‘ ایم کشن ریڈی اور دوسرے شامل ہیں ۔