چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ وجئے واڑہ

حیدرآباد ۔ 6۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی منت کی تکمیل کیلئے 27 ستمبر کو وجئے واڑہ کا دورہ کریں گے ۔ چیف منسٹر کے دورہ وجئے واڑہ کے پروگرام کو قطعیت دی جاچکی ہے اور وہ وجئے واڑہ کی کنکا درگا مندر میں حاضری دیں گے اور منت کی تکمیل کے سلسلہ میں مندر کو تحائف اور عطیہ پیش کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ تحریک کے دوران ریاست کی تشکیل کے سلسلہ میں مندر میں حاضری کی منت کی تھی جس کی تکمیل کیلئے وہ 27 ستمبر کو وجئے واڑہ جائیں گے ۔ اس سے قبل چیف منسٹر بھدرا کالی مندر میں سونے کا کلس پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے تروملا کو سونے کا ہار ، سونے کی چوڑیاں اور ویر بھدروڑو مندر کو سونے کی مونچھ بھینٹ کئے تھے۔