چیف منسٹر کے پریس سکریٹری نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) سیاسی تجزیہ کار و فری لانس جرنلسٹ مسٹر جوالا نرسمہا راؤ نے آج سیکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریاست تلنگانہ کے پریس سیکریٹری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر نرسمہا راؤ سابق میں آنجہانی ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کے پاس بحیثیت چیف پبلک ریلیشن آفیسر خدمات انجام دی تھیں۔ علاوہ ازاں راج بھون میں چیتنا ادارہ کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور اے پی ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ڈاکٹر ایم چنا ریڈی انسٹیٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل کے علاوہ حکومت آندھرا پردیش کی 108 سرویس میں کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اب فی الوقت وہ 104 سرویس میں کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ مسٹر نرسمہا راؤ سیاسی قائدین و صحافتی اداروں کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات رکھتے ہیں۔ ان تمام کے پیش نظر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسٹر جوالا نرسمہا راؤ کو اپنا پریس سکریٹری نامزد کیا ہے۔