حیدرآباد۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) بیگم پیٹ میں واقع چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راو کے کیمپ آفس پر سیکوریٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمپ آفس کے اطراف و اکناف زائد سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے حکومت نے آج بجٹ جاری کیا۔ موجودہ سی سی کیمروں کے علاوہ مزید زائد تعداد میں سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے 15 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے چیف منسٹرس کیمپ آفس کے اطراف سیکوریٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اطراف و ا کناف دور تک نگاہ رکھی جاسکے۔ حالیہ عرصہ میں حیدرآباد میں دہشت گرد حملوں کے امکانات سے متعلق انٹلیجنس کی چوکسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
بی ای اور بی ٹیک برج کورس
سمسٹرس کے امتحانات ملتوی
حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے بی ای سال اول برج کورس سمسٹر 2( سپلیمنٹری) اور بی ٹیک برج کورس سمسر 2 ( سپلیمنٹری) امتحانات جو کہ شیڈول کے مطابق 8جنوری کو منعقد ہونے والے تھے ناگزیر وجوہات کی بناء ملتوی کرکے 7فبروری (اتوار ) کو رکھا ہے۔