چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف بی جے پی کی تحریک مراعات شکنی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی مقننہ پارٹی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف تحریک مراعات شکنی پیش کی اور الزام عائد کیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان کے باہر پا لیسی فیصلوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جو ارکان اسمبلی ایوان کی توہین ہے۔ بی جے پی ارکان نے اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری کو تحریک مراعات شکنی کی نوٹس پیش کی اور فی الفور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسرس ڈاکٹر کے لکشمن فلور لیڈر بی جے پی ، جی کشن لیڈر رکن اسمبلی بی جے پی نے اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس زیر قیادت حکومت نے ریاستی پرندے ،ر یاستی پھول ، ریاستی درخت اور ریاستی جانور کا انتحاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اس فیصلہ کا اسمبلی سیشن جاری رہنے کے باوجود ا یوان کے باہر اعلان کیا۔ بی جے پی قائدین نے حکومت کے اس اقدام کو غیر جمہوری اور اسمبلی قوانین کے مغائر قرار دیا ۔ ا سپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی چیف منسٹر تلنگانہ کے اس اقدام کے خلاف بی جے پی کی جانب سے پیش کردہ تحریک مراعات شکنی نوٹس پر فی الفور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔