چیف منسٹر کے سی آر کا دورۂ دہلی

حیدرآباد /5 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دو روزہ دہلی کے دورہ پر ہفتہ کے دن روانہ ہوں گے، جہاں وہ فینانس، برقی اور انفراسٹرکچر جیسے مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ مسٹر کے سی آر، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور ماہ اکتوبر میں حیدرآباد میں منعقد ہونے والی میٹرو پالیٹن انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے انھیں مدعو کریں گے۔تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان سرکاری دفاتر‘ عمارتوں اور دیگر اثاثوں کے علاوہ عہدیداروں کی تقسیم کے عمل پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ متعلقہ حکم سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ بلخصوص فنڈز کی اجرائی پر زور دیا جائیگا۔