حیدرآباد۔/27مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ 2 دن تک نئی دہلی میں قیام کریں گے۔ کابینی اجلاس کے فوری بعد چیف منسٹر دہلی کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ صدر جمہوریہ سے سابقہ صدارتی احکامات کا از سر نو جائزہ لینے کی درخواست کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دہلی میں قیام کے دوران چیف منسٹر وزارت داخلہ سے تلنگانہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کی نمائندگی کریں گے۔ تلنگانہ کے نئے زونس کی منظوری کیلئے وزارت داخلہ سے نمائندگی کی جاسکتی ہے۔ چیف منسٹر تیسرے محاذ کے قیام کے سلسلہ میں بعض اپوزیشن قائدین سے ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ روانگی سے قبل چیف منسٹر نے قریبی رفقاء سے دہلی میں پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر کے کیشوراؤ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ چیف منسٹر کے ہمراہ دہلی میں موجود رہیں گے۔