حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مخالف طلبہ طرز عمل کیخلاف آج پی ڈی ایس یو ویمن ونگ نے احتجاج کیا۔ پی ڈی ایس یو ویمن ونگ کی بعض جہد کار طالبات آج پولیس کو چکمہ دے کر سیکریٹریٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئیں اور چیف منسٹر کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔ اسی دوران سیکریٹریٹ میں تعینات اسپیشل پولیس فورس ان جہد کار طالبات کو مزید احتجاج منظم کرنے سے باز رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر جہد کار طالبات نے چیف منسٹر کے خلاف احتجاجی نعرے بلند کئے اور عثمانیہ یونیورسٹی اراضیات حاصل کرنے کے فیصلہ سے فی الفور دستبرداری اختیار کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا۔