حیدرآباد 5 ستمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ چین کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر اب 8 ستمبر کی بجائے 7 ستمبر کو چین کے دورہ پر روانہ ہونگے ۔ وہاں مسٹر چندر شیکھر راؤ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرینگے ۔