چیف منسٹر کی قیام گاہ پر راکھی تہوار کی دھوم دھام

بہنوں اور ٹی آر ایس کارکنوں نے چندر شیکھر راؤ کو راکھی باندھی
حیدرآباد۔7 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی قیام گاہ پر آج راکھی تہوار دھوم دھام سے منایا گیا۔ چیف منسٹر کی بہنوں نے انہیں راکھی گاندھ کر آشیرواد دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کی ایک بہن اور دیگر رشتہ داروں نے انہیں راکھی باندھی۔ ٹی آر ایس کی خاتون نمائندوں نے بھی کے سی آر کو راکھی باندھی اور مٹھائی پیش کی۔ چیف منسٹر اور شریک حیات نے راکھی باندھنے والوں کو تحفے پیش کئے ۔ دوسری طرف ٹی آر ایس ایم پی کویتا نے کیمپ آفس پہنچ کر اپنے بھائی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما رائو کو راکھی باندھی۔ سسٹر فار چینج پروگرام کے تحت کویتا نے کے ٹی آر کو ہیلمٹ کا تحفہ پیش کیا ۔ جواب میں کے ٹی آر نے کویتا کو ہینڈلوم کی ساڑی بطور تحفہ پیش کی۔ ٹی نیوز کے منیجنگ ڈائرکٹر سنتوش کمار کو بھی کویتا نے راکھی باندھ کر ہیلمٹ کا تحفہ پیش کیا۔ کے ٹی آر کی دختر الیکھیا نے اپنے بھائی ہیمانشو کو راکھی باندھی۔ اس موقع پر کے سی آر اور ان کی شریک حیات موجود تھے۔ چیف منسٹر کو راکھی باندھنے پارٹی کی مہیلا قائدین کا تانتا بندھ گیا تاہم چند ایک قائدین کو راکھی باندھنے کا موقع ملا۔