حیدرآباد ۔ 31 / مئی(سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کی سازش کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سینکڑوں کیس انکے خلاف کئے جائیں وہ ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ چیف منسٹر سے وہ سیاسی انداز میں نمٹیں گے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ چندر شیکھرراؤ سے نمٹنے کی ان میں صلاحیت ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایل سی انتخابات میں تلگودیشم امیدوار کو ووٹ دینے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن کو رقم کی ادائیگی کے الزام میں اینٹی کرپشن بیورو نے آج ریونت ریڈی کو گرفتار کیا ہے ۔