چیف منسٹر کی جانب سے وزیر داخلہ کی عیادت

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد پہنچ کر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کی عیادت کی جو شدید بخار کے باعث گزشتہ ایک ہفتہ سے زیر علاج ہیں۔ چیف منسٹر نے وزیر داخلہ کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں مکمل آرام لینے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے ڈاکٹرس سے علاج اور وزیر داخلہ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کے سی آر نے ہدایت دی کہ این نرسمہا ریڈی کا بہتر سے بہتر علاج کرتے ہوئے جلد مکمل صحت یابی کو یقینی بنائیں۔