چیف منسٹر کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد

حیدرآباد 25 جون ( پریس نوٹ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ مقدس ماہ رمضان سے عوام میں خوشیاں آئیں گی ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا اور غریب مسلمانوں میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے ستاھ عید الفطر کا اہتمام کریں۔