چیف منسٹر کی آنکھ کا آپریشن

حیدرآباد ۔ 6۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی آنکھ کا آپریشن آج کامیابی کے ساتھ عمل میں آیا ۔ نئی دہلی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ڈاکٹر سچدیو نے کے سی آر کی سیدھی آنکھ میں موتیابند کا کامیاب آپریشن کیا۔ چیف منسٹر آنکھ کے آپریشن کے سلسلہ میں نئی دہلی میں ہے۔ اسی دوران وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹر پر ڈاکٹر سچدیو سے اظہار تشکر کیا ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ کے سی آر کچھ دن تک آرام کریں گے۔ موتیا بند آپریشن کے بعد کے سی آر سے ملاقات کیلئے پارٹی کے کئی ارکان پارلیمنٹ اور قائدین ہاسپٹل پہنچے۔

این ٹی آر کے فرزند کو جیل
حیدرآباد۔/6ستمبر، ( سیاست نیوز) چیک باؤنس کیس میں یہاں ارم منزل میں ایک مقامی عدالت نے این ٹی آر کے فرزند نندمری جئے کرشنا کو 6 ماہ کی سادہ قید کی سزا سنائی ۔ یہ کیس 2015 کا ہے جو چیک باؤنس ہونے پر درج رجسٹر کیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپئے ادا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ رام کرشنا تھیٹر کینٹین کے مالک نرسنگ راؤ کی جانب سے داخل کردہ شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ نرسنگ راؤ کے وکیل سومیشور راؤ نے توثیق کی تاہم انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔