حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب آج رات اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بیروزگار نوجوان نے کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی ۔ ذرائع کے بموجب ناگ راج جو بیروزگاری سے پریشان تھا ۔ اس نے حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کیلئے آج رات چیف منسٹر تلنگانہ کے کیمپ آفس پہونچ کر خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی ۔ وہاں پرموجود پولیس عملہ فوری چوکس ہوگیا اور ناگ راج کو فوری ایمبولنس میں کیر بنجارہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔
17اگسٹ سے گراما جیوتی پروگرام
حیدرآباد۔/5اگسٹ، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ 17اگسٹ سے ریاست کے تمام مواضعات میں حکومت کا نیا پروگرام ’’ گراما جیوتی‘‘ شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد دیہاتوں کو ترقی دینا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو قطعیت دینے کی اجازت دی۔ اس منصوبہ کے تحت آنے والے چار سال کے دوران ہر موضع کو ترقی دی جائے گی۔