حیدرآباد۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر کیمپ آفس واقع گرین لینڈس بیگم پیٹ قریب آج ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے سبب سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر کیمپ آفس کے قریب ٹورازم پلازا کی پہلی منزل جس میں الیکٹریکل ٹرانسفارمرس موجود تھے میں اچانک آگ لگ گئی ۔ سب اسٹیشن میں وائر کے بنڈلس میں آگ لگنے کا پتہ لگایا گیا ہے ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سکندرآباد فائر اسٹیشن کے فائر انجن کو طلب کیا گیا جو اندرون15 منٹ آگ پر قابو پالیا ۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوئے ۔ آج اتوار ہونے کے سبب عمارت میں لوگوں کی تعداد بالکل کم تھی اور جان و مال کا نقصان ٹل گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔