چیف منسٹر کیرالا کا چیف منسٹر تلنگانہ سے اظہار تشکر

حیدرآباد 20 اگسٹ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کیرالا پنیاری وجئین نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راٰ سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے کیرالا کی بروقت مدد کی ہے ۔ وجئین نے کے سی آر کو ایک مکتوب روانہ کرکے سیلاب سے متاثرہ ریاست کی امداد پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ تلنگانہ نے کیرالا کیلئے 25 کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی ہے ۔