دوبئی میں برسرکار سابق آر ایس ایس ورکر کو ملازمت سے نکال دیا گیا
دوبئی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں برسرکار ایک ہندوستانی کو اس لئے اس کی ملازمت سے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے ایک فیس بک ویڈیو میں چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجیئن کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ابوظہبی کی ایک کنسٹرکشن کمپنی میں بحیثیت سینئر سپروائزر کام کرنے والے آر ایس ایس کے حامی کرشنا کمار نائر نے 4منٹ کے ویڈیو میں کہا کہ ’’میں ایک سابق آر ایس ایس ورکر ہوں، میں یہاں میرے جاب سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور کیرالا واپس ہورہا ہوں۔ ’’خلیج ٹائمز‘‘ کی رپورٹ میں کہا کہ ’’یہ چاقو تیز کرنے کا وقت ہے۔ مجھے یہ پریشانی نہیں کہ میری زندگی کس طرح ختم ہوگی۔ اگر ہم کسی شخص کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کئے ہوں تو ہم کو جاب ختم کرنا ہوگا‘‘۔ نائر نے کہا کہ چیف منسٹر کو ہلاک کرنے اس کے فیصلہ کی وجہ کیرالا ٹی وی آرٹسٹ کے تئیں کیرالا پولیس کی جانب سے دکھائی جارہی سردمہری ہے جس نے حال میں بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر کیخلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ میں ،وجین اور تمام سیاستدانوں سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔ نائر نے بعد میں کہا کہ یہ اس وقت کیا گیا تھا جب وہ نشہ میں تھا۔