چیف منسٹر کیرالا نے دواخانہ پہنچ کر کروناندھی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا

چینائی ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجیئن نے آج یہاں دواخانہ پہنچ کر ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کی صحت کے بارے میں ان کے ارکان خاندان سے دریافت کیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ کروناندھی کی صحت میں بہتری ہورہی ہے ۔ وجیئن نے کہاکہ انہوں نے کروناندھی کے فرزند اور پارٹی کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن اور دختر کنی میزی کے علاوہ دیگر ارکان خاندان اور ڈی ایم کے قائدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہمیں ( سی پی آئی ۔ ایم وفد ) کو بتایا کہ ان کی حالت میں سدھار ہورہا ہے ۔