حیدرآباد 29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 4 جنوری سے دہلی کا دو روزہ دورہ کرینگے اور کچھ پراجیکٹس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ اپنے دو روزہ قیام کے دوران چندر شیکھر راؤ وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کرکے نلگنڈہ میں تھرمل پراجیکٹ کیلئے منظوری حاصل کرینگے ۔