چیف منسٹر کا 2اپریل کو دورہ نظام آباد

حیدرآباد:28؍ مارچ(سیاست  نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو یکم اور 2؍ اپریل کے روزضلع نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو پدیاترا کے آغاز کا قبل از اعلان کیا تھا اور بس یاترا کا آغاز نظام آباد ضلع سے شروع کررہے ہیں۔ یکم ؍ اپریل کے روز چیف منسٹر نظام آباد منڈل کے نرسنگ پلی میں مندر کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کے نئے مکان کی گھر بھرانی تقریب میں شرکت کریں گے اور نظام آباد پہنچ کر مشن بھگیرتا، مشن کاکتیہ و دیگر اسکیمات کا پرگتی بھون میں جائزہ لیں گے اور یہاں سے بانسواڑہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور بانسواڑہ میں شب بسری کے بعد 2؍ اپریل کے روز بیر کور منڈل کے تما پور میں مندر کی تقریب میں شرکت کریں گے اس مندر کی تعمیر وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے کرائی تھی اور گذشتہ سال ہی چیف منسٹر اس کا افتتاح کرنے والے تھے لیکن لمحہ آخر میں ملتوی کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے دورہ کے سلسلہ میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا،  ایس پی چندر شیکھر ریڈی جائزہ لے رہے ہیںاور چیف منسٹرکے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی مصروف ہے۔ چیف منسٹر یکم ؍ اپریل کے روز رکن اسمبلی بانسواڑہ اور وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کی قیام گاہ میں شب بسری کریں گے۔ پوچارام کے فرزند بھاسکر ریڈی انتظامات میں مصروف ہے۔