گجویل ۔6جولائی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر چلائی جانے والی مہم ہریتا ہارم ( شجرکاری) پروگرام میں شرکت کرنے کی غرض سے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندرا شیکھر راؤ اپنے آبائی حلقہ گجویل کا دورہ کرتے ہوئے ہریتا ہارم پروگرام میں پودے لگائیں گے ۔ یہ بات گجویل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی عہدیدار مسٹر ہنمنت راؤ نے ایک صحافتی بیان میں بتائی ۔