چیف منسٹر کا کیمپ آفس پر تبادلہ خیال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ان کے کابینی رفقاء اور ساحلی آندھرا و رائلسیما کے کانگریس ارکان اسمبلی آئندہ ہفتہ صدر جمہوریہ سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے اور تلنگانہ بل پارلیمنٹ سے رجوع نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر انڈومنٹس سی رامچندریا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدر جمہوریہ سے 4 یا 5 فروری کا وقت مانگا ہے ۔ چیف منسٹر نے آج کیمپ آفس پر بعض وزراء ایم ایل سی اور ایم ایل ایز سے ملاقات کی اور ریاست کی تقسیم کو روکنے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ میڈیا کی ان اطلاعات پر کہ چیف منسٹر دہلی میں احتجاجی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔۔